خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید کا قادری کو رائے ونڈمارچ میں شمولیت پر آمادہ کر نےکی کوشش

لاہور/راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی لندن روانگی سے قبل ٹیلی فونک رابطہ ‘ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شمولیت پر آماد کر نے کی کوشش تیز کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی لندن روانگی سے قبل ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ایک بار پھر رائیونڈ مارچ میں شرکت کی درخواست کر دی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے انکی شمولیت کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں تا ہم عوامی تحر یک کے وفد کی شمولیت کا امکان ہو سکتا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ بھی عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق ہی ہوسکے گا ۔