خبرنامہ پاکستان

صدراوروزیراعظم کی ایئرمارشل(ر)اصغرخان کےانتقال پردلی تعزیت

صدراوروزیراعظم کی ایئرمارشل(ر)اصغرخان کےانتقال پردلی تعزیت

اسلام آباد (ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان انتہائی ایماندار اور بہادر شخصیت تھے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ اصغر خان نے قومی دفاع اور پاکستان ایئر فورس کے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے اصغر خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیے… وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایوان صدر کا صدر مملکت ممنون حسین سے عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے وضاحتی بیان

اسلام آباد(ملت آن لائن) ایوان صدر نے صدر مملکت ممنون حسین سے پاکستان میں عراق کے تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل عراق کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمٰن نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔ ایوان صدر کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ سبکدوش ہونے والے سفیر ہیں جبکہ ڈاکٹر علی الرحمٰن پاکستان میں بطور عراقی سفارتکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔