خبرنامہ پاکستان

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا۔امریکی صدر کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کو افسوسناک قرار دیا گیا۔امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جب کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 12 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدرکےبیان کےبعدکی صورت حال پربحث ہوگی۔

………………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ارشد وہرا کو ڈی سیٹ کرنیکا ریفرنس، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ثابت کریں گے ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر تھے، ایم کیو ایم پاکستان کے نہیں، یہ تمام لوگ بانی ایم کیو ایم کے کٹھ پتلی ہیں: وکیل ارشد وہرا کے دلائل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی ارشدہ وہرہ کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق فاروق ستار کی درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لئے۔ ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے منشور و دیگر ریکارڈ فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے ارشد وہرہ کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم کا آئین، منشور فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم علیحدہ جماعتیں ہیں، ثابت کریں گے کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر تھے، ایم کیو ایم پاکستان کے نہیں، یہ تمام لوگ بانی ایم کیو ایم کے کٹھ پتلی ہیں۔ فاروق ستار کے وکیل نے کہا کہ ارشد وہرہ کے پاس تفصیلات لینے کی وجوہات نہیں ہیں، وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے حکم دیا کہ ارشد ووہرا کو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے کاپی فراہم کی جائے، ایم کیو ایم سے منشور بھی لے کر دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 11 جنوری تک فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔