خبرنامہ پاکستان

صوبائی وزیرزعیم قادری کیخلاف جانچ پڑتال کا حکم؛ نیب

صوبائی وزیرزعیم قادری

صوبائی وزیرزعیم قادری کیخلاف جانچ پڑتال کا حکم؛ نیب

لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین نیب نے پنجاب حکومت کے وزیر زعیم قادری سمیت دیگر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر زعیم قادری پر اسمال انڈسٹریل کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی فوائد لینے اور سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو زعیم قادری کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ موبائل فون کمپنیاں سالانہ ’400 ارب‘ کا ٹیکس نہیں دیتیں: چیئرمین نیب نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے سابق ایم پی اے پنجاب احمد حسن ڈیہڑ کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ احمدحسن ڈیہڑ پر سرکاری وسائل سے اپنی زمین پر روڈ اور کالونی بنانے کاالزام ہے، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب ملتان کو دو ماہ میں احمد حسن کے خلاف شکایات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیرمین نیب نے سابق چیرمین ریلوے عارف عظیم کےخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دے دیا ہے، ان پر چینی فرم سے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 58 ریلوے انجن خریدنے کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت دی ہے کہ عارف عظیم کے خلاف شکایت کی تحقیقات کی 2 ماہ رپورٹ پیش کی جائے۔