خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری کا 2012ء میں بھارت کا دورہ

لاہور: (آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے 2012ء میں دورہ بھارت پر انڈین میڈیا نے الزامات کی پٹاری کھول دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر القادری 2012ء میں منہاج القرآن کے دفتر کا افتتاح کرنے بھارتی ریاست گجرات پہنچے تو بھرپور سیکیورٹی کی فراہمی پر اس وقت کے وزیراعلیٰ اور موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مودی کا شکریہ ادا کرنیوالے طاہر القادری 2002ء کے مسلم کش فسادات پر زبان نہ کھول پائے۔ صحافی بار بار پوچھتے رہے لیکن وہ یہ کہہ کر انکار کرتے رہے کہ وہ کسی واقعہ پر تبصرہ کرنے نہیں آئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے دو چہرے ہیں۔ وہ بات پاکستان کی کرتے ہیں لیکن ان کی شہریت کینیڈا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو مغرب کے بعد سب سے زیادہ فنڈنگ بھارت سے ہوتی ہے۔ بھارت سے فنڈنگ کے ثبوت فراہم کریں گے۔