خبرنامہ پاکستان

طاہر القادری نے مشاورت کیلئے اہم رہنماؤں کو بلا لیا

طاہر القادری نے مشاورت کیلئے اہم رہنماؤں کو بلا لیا

لاہور: (ملت آن لائن) سانحہ ماڈل سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عوامی تحریک کی ڈیڈ لائن آ گئی ہے مگر رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے استعفے نہیں آئے۔ اب کیا کرنا ہے؟ طاہر القادری نے مشاورت کیلئے اہم رہنماؤں کو بلا لیا۔ عوامی تحریک کی اے پی سی، جس میں ملک کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں بھی شامل تھیں، کی جانب سے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی۔ طاہر القادری نے اہم رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ طاہر القادری اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ٹیلی فونک رابطے بھی کر رہے ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے منہاج القرآن مرکز میں ہو گا۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…عمران خان سے دوبارہ شادی کے سوال پر جمائما کا جواب آ‌گیا

لاہور: (ملت آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ لوگ ٹویٹر پر ان سے ضرور پوچھتے ہیں کہ کیا وہ دوبارہ عمران خان سے شادی کریں گی؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھی گئی 31 دسمبر 2017ء کو لکھی گئی اپنی آخری ٹویٹ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں کسی بھی چیز سے متعلق ٹویٹ کروں لیکن یہ بات گارنٹٰی سے کہہ سکتی ہوں کہ اس کے جواب میں کم از کم پانچ بار لوگ یہ ضرور پوچھتے ہیں کہ کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شادی کریں گی؟ جمائما گولڈسمتھ سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا تھا کہ برائے مہربانی اس بات کا جواب ضرور دیجئے گا کہ کیا اگر عمران خان آپ کو دوبارہ شادی کی پیشکش کریں تو آپ رضامند ہو جائیں گی ایک خاتون ٹویٹر صارف عینی نے اس ٹویٹ پر جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر جب سے آپ نے عمران خان کیخلاف عدالتی جنگ میں ان کی بہت مدد کی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس سوال پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس کا جواب ضرور دیں گی۔ ایک اور خاتون صارف زوہرہ نے لکھا کہ ہم عمران خان اور آپ کو دوبارہ اکھٹے دیکھنا چاہتے ہیں۔ برائے مہربانی اس پر ضرور غور کریں۔