خبرنامہ پاکستان

عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پورا کردیا،والد

عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پورا کردیا،والد
وہاڑی:(ملت آن لائن)وزیرستان میں شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد کا کہنا ہے کہ عبدالمعید ہمارا نہیں پوری قوم کا بیٹاہے،عبدالمعید نے جو حلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پورا کردیا۔ وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی انکے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ رسم قل خوانی میں شہیدعبدالمعید کے والدین، رشتےداروں نے شرکت کہ جبکہ شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔ اس موقع پر شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد چوہدری محمدسلیم کا کہنا تھا کہ عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پوراکردیا، عبدالمعید ہمارا نہیں پوری قوم کا بیٹا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔
وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی انکے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ رسم قل خوانی میں شہیدعبدالمعید کے والدین، رشتےداروں نے شرکت کہ جبکہ شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔ اس موقع پر شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد چوہدری محمدسلیم کا کہنا تھا کہ عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پوراکردیا، عبدالمعید ہمارا نہیں پوری قوم کا بیٹا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔