خبرنامہ پاکستان

عمران اورقادری کوگرفتارکرکےعدالت پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد: (آئی این پی) کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔ وارنٹ گرفتاری کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے دونوں جماعتوں کے سربراہان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔