خبرنامہ پاکستان

عمران تو روحانی خاتون سے دعا لینے گئے تھے، رانا ثنااللہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن

عمران تو روحانی خاتون سے دعا لینے گئے تھے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد:
رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمران خان کے پاس شرم نہیں ہے، وہ 2 سال پہلے روحانی خاتون سے دعا لینے گئے تھے، 2 سال میں دیکھیں کیا کرتوت دکھائے ہیں، بے شرم نے روحانی خاتون کا گھر اجاڑا، اس خاتون کے پانچ بچے ہیں اور اس خاتون نے خاوند سے طلاق لے لی، دعا لینے گئے تھے اور کیا کر آئے، ایسے شخص کو اپنے گھر میں ہی گھسنے نہیں دینا چاہئے

خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے سمن آباد میں 7 کروڑ 20 لاکھ سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تقریب افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ آجکل بابا رحمت پینے کے پانی کے حوالہ سے کافی متحرک ہے، بابا رحمت کو بھی معلوم ہو گا کہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ کافی حد تک حل کو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1999ء میں دنیا پاکستان کے متعلق کہہ رہی تھی کہ پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن رہا ہے، پاکستان میں لوڈ شیڈنگ تھی، نہ دہشتگردی کا نام کسی نے سنا تھا، پھر 12 اکتوبر آیا اور جمہوریت کو غلط کہنے والے آئے جو آج کہا جا رہا ہے وہ 20 سال قبل بھی کہا جا رہا تھا۔

وزیر قانون بولے، اس وقت بھی کہا جا رہا تھا کہ یہ جعلی جمہوریت ہے، احتساب کریں گے مگر پھر کرپشن ختم کرنے والوں نے تباہی مچائی، 2013ء میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عام تھی، عوام نے پھر ان لوگوں کو مسترد کیا اور نون لیگ کو موقع دیا، آج لوڈ شیڈنگ ختم، دہشتگردی ختم اور معیشت مستحکم ہو چکی ہے، کام کرنے سے روکنے کے باوجود ترقی ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 سال کے دوران پاکستان کو بریکیں لگانے کی بار بار کوشش کی گئی اور سی پیک معاہدہ کیلئے آنے والے چینی صدر کا دورہ دھرنا ون سے روکا گیا۔