خبرنامہ پاکستان

عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کا آلہ کار ہیں، احسن اقبال

مدارس اسلامی

عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کا آلہ کار ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ٹرمپ کے آلہ کار ہیں ، قوم عمران خان کی سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی انتشار اور خطرات کاسامنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملکی مفادات سے مشروط ہے جب کہ عمران خان کی سیاست کا محور صرف ان کی سیاست ہے ۔ عمران خان ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ہیں ۔ وہ موجودہ حالات میں ملک کو انتشار اور عدم استحکام کا شکار کررہےہیں ۔ انہیں نواز شریف پر تنقید زیب نہیں دیتی ۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ۔ سی پیک کا تحفہ دیا ۔ عمران خان (ن) لیگ کی کامیابیوں سے خائف ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔ (ن) لیگ نے ملکی ترقی کو حقیقت کا رنگ دیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ سیاست دان ملک میں انتشار کے لئے سرگرم ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔