خبرنامہ پاکستان

عمران خان رات کےاندھیروں میں‌ کیا کرتے ہیں بتائیں: مریم اورنگزیب

عمران خان رات کے اندھیروں میں‌ کیا کرتے ہیں بتائیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان پوری قوم کو بتائیں کہ وہ رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں، زکوٰۃ کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا ، پی ٹی آئی کے لیے فارن فنڈنگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں، خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے، بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا، عمران خان چونکہ دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں اس لئے وہ استعفیٰ دیں۔جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ بتائیں کہ بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں جو اعترافی بیان دیا ہے اس سے بھی قوم کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہیں 2014 ء میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، انہوں نے خیبرپختونخوا میں 4 سال میں کیا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چونکہ دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں اس لئے وہ استعفیٰ دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آپ نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو آئین کا دشمن پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کے کر رہا ہے۔
جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ بتائیں کہ بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں جو اعترافی بیان دیا ہے اس سے بھی قوم کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہیں 2014 ء میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، انہوں نے خیبرپختونخوا میں 4 سال میں کیا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چونکہ دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں اس لئے وہ استعفیٰ دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آپ نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیوں کیا ۔