خبرنامہ پاکستان

عمران خان شاہ رخ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان شاہ رخ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو ٹویٹ کیا ہے اس میں جعلی لگانا بھول گئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی عوام نے عمران خان کو وزیراعظم تو بنایا نہیں لیکن اب وہ شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف آج بھی نیب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کا جواب دیں: وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں این آر او کیلئے چلے گئے لیکن نواز شریف آج بھی نیب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا جب کوئی ایک انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں تو 3 انگلیاں اسکی طرف بھی ہوتی ہیں۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیئے….عمران خان کی سیاست نجومیوں اورحکیموں پررہ گئی، طلال چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔’’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘‘، عمران خان اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنےوالے اب نجومی کی بات کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے، ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے، جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی، کون اہل ہے اورکون نااہل،فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔