خبرنامہ پاکستان

عمران خان نےایک اورمنفرد اسٹائل اپنا لیا

عمران خان نےایک اورمنفرد اسٹائل اپنا لیا
کراچی(ملت آن لائن) کبھی پشاوری چپل، کہیں کالا چشمہ تو کبھی روائتی شلوار قمیض، عمران خان کا ہر اسٹائل ہی نرالارہا۔ لیکن آج تو کپتان نے جناح کیپ پہن کر قائد اعظم اور سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کردی۔ کراچی میں وکلا سے خطاب سے پہلے عمران خان نے جناح کیپ پہن اپنے منفرد اسٹائل میں ایک اور اضافہ کرلیا۔جناح کیپ ہی نہیں، کپتان اپنے منفرد اسٹائل سے اپنی شخصیت کا اثرچھوڑ چکے ہیں۔ کبھی روایتی شلوار قمیض تو کبھی کالاچشمہ اور کبھی کندھے پر پارٹی پرچم اوڑھ کر پرجوش خطاب کرتے نظر آئے۔اورتو اور پشاوری چپل تو ایسی ہٹ ہوئی کہ کپتان کے پاوں میں پڑتے ہی نام کپتان چپل پڑ گیا۔

لیکن آج تو کپتان نے جناح کیپ پہن کر قائد اعظم اور سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کردی۔ کراچی میں وکلا سے خطاب سے پہلے عمران خان نے جناح کیپ پہن اپنے منفرد اسٹائل میں ایک اور اضافہ کرلیا۔جناح کیپ ہی نہیں، کپتان اپنے منفرد اسٹائل سے اپنی شخصیت کا اثرچھوڑ چکے ہیں۔ کبھی روایتی شلوار قمیض تو کبھی کالاچشمہ اور کبھی کندھے پر پارٹی پرچم اوڑھ کر پرجوش خطاب کرتے نظر آئے۔