خبرنامہ پاکستان

عمران خان نےتیسری شادی کرلی، لڑکی کون ہے، تہلکہ خیزانکشاف

عمران خان نےتیسری شادی کرلی، لڑکی کون ہے، تہلکہ خیزانکشاف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایا کرتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی۔ عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا، 8جنوری 2015ء ،میں ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔ اگرچہ عون چوہدری اور نعیم الحق نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے مگر جب دی نیوز نے مفتی سعید سے رابطہ کیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق کی نہ ہی تردید۔ پی ٹی آئی چیف کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری نے اس نمائندے سے گفتگومیں شادی کی رپورٹس کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی۔انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ کوئی نکاح ہواہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ ہروقت خان صاحب کے ساتھ رہتے ہیں، مذکورہ تاریخوں میں ہم لاہور گئے ہی نہیں۔ نکاح کی تقریب میں عون چوہدری موجودتھے ۔ریحام سے شادی کے موقع پر بھی وہ عمران خان کے گواہ تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے ترجمان نعیم الحق نے بھی شادی کی بات کو ردکردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ذاتی شناسائی اور35سالہ رفاقت کے پیش نظر میں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ ایساکچھ ہواہی نہیں ہے۔وہ اگر شادی کریں گے بھی تو 2018ءمیں عام انتخابات کے بعد کریں گے تاہم مفتی سعید شادی کی تردید کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے۔۔مفتی سعید نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے ۔عمران خان اور ریحام کی شادی کے موقع پراس نمائندے کے رابطہ کرنے پر بھی مفتی سعید نے یہی جملہ دہرایا تھا۔ اس نمائندے نے مفتی سعید سے جمعہ کی صبح جب دوبارہ رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا وہی مؤقف دہرایا مگر جب ان سے تین بار یہ پوچھا گیاک ہ کیاوہ یکم جنوری کو لاہور میں عمران خان کا نکاح پڑھانے کی تردیدکرنا چاہیں گے توانہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ نکاح کی تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی(Y) میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی ۔یہ پی ٹی آئی رہنما کے بھی قریبی دوست ہیں۔دلہن خود بھی گلبرگ 3 میں رہائش پذیر ہیں۔ خاتون نے اپنے سرکاری ملازم شوہر سے خلع کیلئے چند ماہ قبل درخواست دائرکی تھی، ان کے سابقہ شوہر نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ان کے مطابق یہ فیصلہ روحانی وجوہات کی بناء پر کیا گیا تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کہ سابقہ اہلیہ نے عمران خان سے شادی کرلی ہے۔ عمران خان کا اس خاتون سے چند برس قبل روحانی رہنمائی کیلئے رابطہ ہوا تھا اور جوبالآخر شادی کی صورت میں اختتام پذیرہوا۔ یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی۔ اگرچہ عمران خان نے اس شادی کاباضابطہ اعلان 8 جنوری 2015 کو کیا تاہم ایسی اطلا عات تھیں کہ ان کا نکاح اس سے قبل نومبر2014 کے ابتداء میں ہوا تھا۔ مفتی سعید جنہوں نے عمران اور ریحام کا نکاح پڑھایا تھا نے نومبر 2014 میں دونوں کی شادی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس وقت دی نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو رہنے دیں۔ دوسری جانب جب ایک سینئر صحافی نے عمران اور ریحام کی شادی کی خبر دی تھی تو پی ٹی آئی چیئرمین نے اس خبر کو ناقابل توجہ قرار دیاتھا31 دسمبر 2014 کو انہوں نے اپنی ایک مشہور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میری شادی کی رپورٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہےتاہم آٹھ روزبعد ہی عمران خان نے ایک عوامی اجتماع میں اپنی شادی کی تصدیق کردی تھی۔