خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے، شیخ رشید

ہم سینیٹ الیکشن

عمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے، شیخ رشید

پشاور:(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک ملکی سیاست کے لئے اہم دن ہیں، حدیبیہ، عزیزیہ، پاناما اور دیگر کیسز میں نامزد چور پکڑے جائیں گے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ملک کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اورعوام کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اگر عمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا، وہ میرے اچھے دوست ہیں جن پر مجھے فخر ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…کراچی والے میرے ساتھ چلیں، پرویز مشرف

کراچی:(ملت آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ان کے ساتھ چلیں وہ انہیں صحیح راستے پر لے کر جائیں گے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ’کراچی میں صرف ایک ہی جماعت ایم کیو ایم تھی لیکن انہوں نے کیا کیا؟ میں بھی مہاجر ہوں، فخر سے کہتا ہوں لیکن سب سے پہلے پاکستانی ہوں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں ایم کیو ایم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، ایم کیو ایم 30 سال حکومت میں رہی، شہر میں صرف ایک ہی جماعت تھی لیکن انہوں نے کیا کیا؟ کراچی کی سیاست میں میرا نام خوامخواہ لیا جارہا ہے، پرویز مشرف، سابق صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے بنیادی تبدیلی لائی جانی چاہیے، وہ بنیادی تبدیلی کی کوشش کریں گے البتہ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے، مجھے پاکستان کی ترقی اور سالمیت چاہیے، کراچی کے تمام افراد کو ایک ہو جانا چاہیے، سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں، کراچی واحد شہر ہے، جہاں ہر قوم کے افراد بستے ہیں‘‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پرویز مشرف کراچی کی سیاست میں پہلے سے زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ جب مصطفیٰ کمال کی پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اتحاد کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تو یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ اس کی سربراہی پرویز مشرف کریں گے تاہم انہوں نے ان باتوں کی تردید کردی تھی۔ پرویز مشرف کی قیادت میں بننے والا سیاسی اتحاد ایک روز بعد ہی بکھرنے لگا پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کا نام غلط معاملات پر غلط طریقے سے لیا جارہا ہے۔ ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں بیٹھ کر کراچی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور خاص طور پر ایم کیو ایم پاکستان اور کراچی کی سیاسی صورتحال کے حوالے جس طرح ان کا نام لیا جارہا ہے انہیں اس پر تشویش ہے۔