خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا مزاج پارلیمانی نہیں:خرم دستگیر

لاہور(آئی این پی) وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مزاج پارلیمانی نہیں وہ سڑکوں کی سیاست کر نیوالے ہیں ‘عمران خان کا حق میں فیصلہ نہ آنے پر احتجاج کا طر یقہ کار کسی صورت درست نہیں ‘حکومت اپنے خلاف تحر یک انصاف کے دائر ریفر نسز اور مقدمات کا سامنا کر رہی ہے ‘عمران خان رائے ونڈ میں پر امن احتجاج کر سکتے ہیں ‘ہمیں بھارت کی جانب سے سخت چیلنج ہے ان حالات میں ملکی میں اندروانی انتشارنقصان دہ ہوسکتا ہے‘رواں سال کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرم مکمل کر لیا جا جائیگا ‘سی پیک کے75فیصد توانائی کے منصوبے ہیں ‘ملک میں سب اچھا نہیں اس کا ادراک وزیر اعظم نوازشر یف اور حکومت کو ہے ‘دنیا جان گئی کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ سوموار کے روز لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا کہ عمران خان کو پار لیمنٹ میں آکربات کر نی چاہیے مگر بد قسمتی سے عمران خان کا مزاج جمہو ری اور پار لیمانی نہیں اور انکو پارلیمنٹ میں کوریج نہیں ملتی اس لیے وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کر کے اپنی سیاسی مشہوری کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیرخان نے کہاکہ آئین وقانون کے مطابق ہر پاکستانی کو پر امن احتجاج کر نیکا جمہو ری حق ہے اوراگر عمران خان رائے ونڈ مارچ میں پر امن احتجاج کر یں گے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن گھروں پر حملہ آوار ہونے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خلاف جہاں بھی مقدمات اور ریفر نس دائر کیے ہیں ہم انکا سامنا کر رہے ہیں ا ور ابھی تک عمران خان حکومت اور (ن) لیگ پر اپنا ایک بھی الزام درست ثابت نہیں کر سکیں بلکہ وہ بار بار پرانی باتیں ہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کیلئے جس انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے،وہ بن رہا ہے اور سی پیک میں 75فیصد توانائی کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک میں بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہوتی رہی اور صنعتیں گیس سے محروم رہیں مگر مارچ 2016 سے صنعتوں کو گیس ملنا شروع ہوگئی بجلی نہیں تھی اب صنعتوں کو مکمل بجلی مل رہی اور توانائی بحران سے بھی نکل رہے ہیں2018تک لوڈشیڈ نگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ استحکام ہمیں بنیاد فراہم کررہا ہے،جس پرکھڑے ہو کرآگے بڑھ سکیں:طویل عرصے بعد پاکستان مضبوط ہورہاہے سب اچھا نہیں ہمیں او ر وزیر اعظم نوازشر یف کو اس کا بھی ادراک ہے۔