خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا وزیرا عظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عابد شیر

اوکاڑہ ( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا وزیرا عظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، یہ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، آج پاکستان دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شا مل ہے، موجودہ حکومت اپنی مدت پو ری کر ے گی اور یہ سب دیکھتے رہ جا ئیں گے، احتجاجوں اورجلسوں کی آڑ میں یہ لوگ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے۔ یہ لوگ پا کستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کے دشمن ہیں ۔یہ معصوم عوام کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔وہ مسلم لیگ اوکاڑہ سٹی یوتھ ونگ کے صدر ا کبر علی خان اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملا صرف پاکستان میں ہوا تبدیل کرنے آتے ہیں۔انکو اصل میں گیس کی شکا یت ہے جب گیس خارج ہو جاتی ہے اسکے بعد وہ واپس چلے جا تے ہیں۔ انکا قصور نہیں ہے انکے میدے گیس ہے۔