خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا ہر صورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(آئی این پی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہرصورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پاناما لیکس پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ عمران خان نے ہر صورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی اعلان اتوار کو ہونے والے پارٹی کے ملک گیر اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔