خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی خواہش پوری نہیں کرسکتے:غلام احمد بلور

عمران خان کی خواہش پوری نہیں کرسکتے:غلام احمد بلور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر انتخابات جلدی نہیں ہوسکتے‘ مقررہ وقت پر ہوں گے‘ ایم ایم اے اتحاد کربھی لے تو نتائج پہلے والے نہیں ہوں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ صرف عمران خان کی خواہش پر انتخابات جلدی نہیں کرائے جاسکتے‘ انہیں جلدی کس بات کی ہے۔ اے این پی کی قومی اسمبلی میں پانچ نشستیں ہیں، انتخابات جلدی چاہیں تو ہم چاہیں تاکہ سینٹ میں اے این پی کی اکثریت ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے اتحاد کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ ایک گھر میں دو خواتین تو رہ سکتی ہیں مگر ایک مسجد میں دو مولوی نہیں رہ سکتے، اگر ایم ایم اے اتحاد کرکے آئی تو نتائج پہلے والے نہیں ہوں گے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ صرف عمران خان کی خواہش پر انتخابات جلدی نہیں کرائے جاسکتے‘ انہیں جلدی کس بات کی ہے۔ اے این پی کی قومی اسمبلی میں پانچ نشستیں ہیں، انتخابات جلدی چاہیں تو ہم چاہیں تاکہ سینٹ میں اے این پی کی اکثریت ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے اتحاد کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ ایک گھر میں دو خواتین تو رہ سکتی ہیں