خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، کیپٹن(ر)صفدر

عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد :(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائےجن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے ، عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔