خبرنامہ پاکستان

عمران خان کے کئی نام پڑ چکے ہیں: سائرہ افضل

حافظ آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اب کئی نام پڑ چکے ہیں ،ناکام خان کے بعد لائحہ عمل خان کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں،عمران خان کو احتجاج کی کالیں اور لائحہ عمل دینے کے بجائے ملکی تقری کے لئے کام کرنا چاہیے،عوام کی خدمت اور ترقی ہمارا مشن ہے جبکہ بعض لوگ احتجاج اور دھرنے پر ہی زور دے رہے ہیں اب عوام انکی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔دی سمارٹ سٹی حافظ آباد کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سارہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی انکا کہنا تھا کہ ہم سیاسیہ لوگوں کا سب سے بڑا اچاثہ عوام ہیں ہمیں انکی ترقی اور خدمت کو اپنا اولین منشور بنانا چاہیے۔اپوزیشن جماعتوں کی اپنے صوبوں میں حکومت ہے انہیں اپنے صوبوں اور انکی عوام کی ترقی و فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔پاکستان اور کے پی کے کی ترقی پی ٹی آئی والوں کا لائحہ عمل ہونا چاہیے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سمارٹ سٹی حافظ آباد پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے اس منصوبے سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو ہر ممکن ریلف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ کلچر میں صرف کارکردگی دکھانے اور ٹارگٹ حاصل کرنے والا ہی ملازمت پر رہ سکتاہے لیکن سرکاری محکموں میں بد قسمتی سے جزا اور سزا کا نظام پوری طرح نتائج نہیں دے پا رہا ہے اور تمام ملازمین کو اپنے فرائض خلوص نیت سے ادا کرتے ہوئے خود کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کرنا ہوگا۔ڈی سی او محمد احمد رجوانہ نے “سمارٹ سٹی حافظ آباد “پراجیکٹ کے چیدہ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت تعلیم ،صحت کے شعبوں میں بالخصوص سروسز کی بہتری ،عوام کو رہنمائی اور گڈ گورننس کے سلسلہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یو فون کے مابین منصوبے پر دستخط بھی کیے گئے اور بہترین کارکردگی دیکھانے والوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔