خبرنامہ پاکستان

عمران کی قسمت میں شادی کی شیروانیاں ، وزیراعظم بننا نہیں، امیر مقام

عمران کی قسمت میں شادی کی شیروانیاں

عمران کی قسمت میں شادی کی شیروانیاں ، وزیراعظم بننا نہیں، امیر مقام

پشاور / اسلام آباد (ملت آن لائن) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں انگوٹھیاں اور شادی کی شیروانیاں لکھی ہیں ، وزیراعظم بننا ان کی قسمت میں نہیں جبکہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو شادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن تک وہ ایک اورشادی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قسمت میں انگوٹھیاں اور شادی کی شیروانیاں لکھی ہیں ، عمران خان نے شادی کی ہیٹ ٹریک کر لی اور نئے سال کی شیروانی پہن لی ہے، ان کی قسمت میں وزیراعظم بننا نہیں ۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن تک وہ ایک اورشادی کریں گے،پاکستان نے قربانیاں ڈالر کیلئے نہیں بلکہ امن کے لئے دی ہیں حکومتی اقدامات کے باعث دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018ء میں بھاری اکثریت سے جیتے گی،مستقبل میں شہبازشریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔