خبرنامہ پاکستان

عید کےموقع پرملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خوشگواررہےگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد:(آئی این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا اور اس دوران گرمی کی لہر کی شدت کم ہوجائے گی جب کہ عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں عید کے روز شام کو ٹھنڈی اورتیز ہوائیں چلیں گی جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور خشک رہے گا۔