خبرنامہ پاکستان

فائرنگ نہیں کی، پی ٹی آئی نے بدنام کیا،موسیٰ گیلانی

فائرنگ نہیں کی، پی ٹی آئی نے بدنام کیا،موسیٰ گیلانی
لاہور:(ملت آن لائن) عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام سے متعلق موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی آئی نے مجھے بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر خبر چلائی، عدالت سے رجوع کروں گا. یہ بات سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے فائرنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، میں توگاڑی چلارہاتھا،فائرنگ کہاں سےکرتا؟ میں نے فائرنگ کی ہےتو اس کی فوٹیج دکھائی جاتی۔ ہم لوگ سیاسی خاندان سے ہیں، تحمل پسند لوگ ہیں، میرے والد نے کبھی کسی سے بدتمیزی تک نہیں کی، انہوں نے کہا کہ میڈیا پرخبر چل رہی ہے گاڑی بلٹ پروف تھی اس لئے نقصان نہیں ہوا، میرے ساتھ صرف ایک گاڑی تھی، ایک ڈرائیور تھا،دوسرا گن مین تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سفیدرنگ کی گاڑی سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا، پھر میں نے 15 پراپنے اوپرحملے کی اطلاع دی تھی، جب میں واپس وہاں آیا تو وہاں پولیس اہلکار کھڑا تھا، عمران خان پورے پروٹوکول کے ساتھ جارہے تھے، ان کے قافلے میں پورا کانوائے تھا، وہ وہاں پرکیوں نہیں رکے۔ میری گاڑی کو پیچھے سے عمران خان کے کانوائے میں شامل گاڑی نے ٹکر ماری، فائرنگ پولیس اہلکاروں کی طرف نہیں کی گئی، علی گیلانی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مجھے بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پرخبر چلائی، کسی وزیراعلیٰ کو فون نہیں کروں گا، قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔