خبرنامہ پاکستان

فاٹا؛ حکومت اوراپوزیشن ایک میز پرآئیں، سپیکرقومی اسمبلی

فاٹا؛ حکومت اوراپوزیشن ایک میز پرآئیں، سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فاٹا کے حوالے سے بل کے معاملے پر لگتا ہے کہ مجھے ہی حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو ایک میز پر لانا پڑے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سید نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں تاہم پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس نہیں طلب کیا گیا‘ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے تاہم اس معاملہ کو التواء میں رکھا جارہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اس معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کو لگتا ہے ایک ٹیبل پر لانے کیلئے خود اقدام اٹھانا پڑے گا۔