خبرنامہ پاکستان

قصور میں معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بلاول بھٹو

قصور میں معصوم بچی

قصور میں معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغوا کے بعد زنا اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 11 واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔قصور اور شیخوپورہ میں بچوں کے قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں: چیئرمین پیپلزپارٹی،قصور میں معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بلاول بھٹو