خبرنامہ پاکستان

قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Speakers of seminaR for countering false Indian narratives on Kashmir

قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورت حال پرغور کے لیے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورت حال پرغور کرنے کے لیے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کے جوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیا جائے گا۔اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف موجودہ صورت حال پر ارکان کو بریفنگ دیں گے اور ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پراعتماد میں لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا گیا تھا کہ سول اور فوجی قیادت ایک پیچ پرہے، امریکہ کے امداد بند کرنے سے فرق نہیں پڑتا اور پاکستان کے پاس بھی کئی آپشن موجود ہیں۔ پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی، خرم دستگیر یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح انداز میں امریکہ کو بتا دیا کہ وہ افغانستان میں ناکامی پر الزام تراشی نہ کرے پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی۔