خبرنامہ پاکستان

قومی سلامتی پرپارلیمانی کمیٹی کاخیرمقدم کریں گے، فضل الرحمان

اسلام کو ختم کرنا

(اے پی پی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی بنتی ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھاکہ قانون ہر فرد کےلئے برابر ہونا چاہئے۔انہوں نے نواز شریف اور آصف زرداری سے آپس کی کشمکش ختم کرنے کی بھی اپیل کی ۔ صحافیوں کی جانب سے جب چوہدری نثار اور پیپلز پارٹی میں تنازع پر مولانا سے سوال کیاتو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔