خبرنامہ پاکستان

لاہورکےسرکاری ہسپتالوں پرچیف جسٹس نےازخود نوٹس لےلیا

لاہورکےسرکاری ہسپتالوں

لاہورکےسرکاری ہسپتالوں پرچیف جسٹس نےازخود نوٹس لےلیا

لاہور: (ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں تفصیلی رپورٹ کے ساتھ چھ جنوری کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس عوام کی شکایات پر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملہ کو نوٹس لے کر لاہور کے 19 ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس کو ذاتی حیثیت میں چھ جنوری کو لاہور رجسٹری میں طلب کیا گیا جہاں از خود نوٹس کیس کی سماعت ہو گی۔ ایم ایس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی، مریضوں کیلئے ہسپتال میں میسر نہ ہونے والی ادویات، ایمرجنسی آلات غیر فعال ہونے، میڈیکل سہولیات کی دستیابی اور عدم دستیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس عوام کی شکایات پر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملہ کو نوٹس لے کر لاہور کے 19 ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔