خبرنامہ پاکستان

لاہور: مغل پورہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

لاہور: مغل پورہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
لاہور:(ملت آن لائن) مغل پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں رام گڑھ موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نعمان اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، دونوں موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ اس دوران انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعے میں نعمان کو 10 اور علی رضا کو 12 گولیاں لگیں اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے میں دیرینہ دشمنی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔