خبرنامہ پاکستان

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورسستی بجلی حکومت کی اولین ترجیح: نواز شریف

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو جاری پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پن بجلی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو جائیں گے ، یہ منصوبے آبپاشی اور صنعتی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے بلکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا بھی عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ملک سے بحران سے خاتمے کیلئے مزید موثر انداز میں کام کرے ، سستی بجلی کی فراہمی سے صارفین کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ ملک میں پانی کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ واپڈا ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کا کام بھی تیز کرے ، آبی ذخائر بنانے سے سیلاب جیسی آفات سے بچنے میں مدد ملے گی ، واپڈا پن بجلی کے نئے منصوبے بھی تلاش کرے ۔