خبرنامہ پاکستان

متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی ضرورت ہے: فضل الرحمان

اسلام کو ختم کرنا

متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر دور کی سیاست میں علماء کا کردار اہم رہا ہے، علماء کو عوامی مسائل کے حل، فرقہ واریت اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2002ء کے بعد سے ماحول اور سیاست تبدیل ہوئے ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل کا قیام اب بھی وقت کی ضرورت تھا کیونکہ مخالفین کے ووٹ مانگنے کے مقاصد کچھ اور، ہمارے کچھ اور ہوتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے علماء کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے فرقہ واریت کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے علماء کے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔