خبرنامہ پاکستان

متحدہ نے11 اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

متحدہ نے11 اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی چھوڑنے پر گیارہ اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے 9 صوبائی جبکہ 2 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، سلمان مجاہد بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبد اللہ، خالد بن ولایت، دلاور خان اور دیگر ارکان پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں یہ ارکان ایم کیو ایم پاکستان کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے پاک سرزمین پارٹی اور پیپلز پارٹی جوائن کر لی ہے اور پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اعلانات بھی کر چکے ہیں چنانچہ قانون کے تحت پارٹی چھوڑنے کے بعد ان ارکان کے پاس اپنی نشستوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، الیکشن کمیشن انہیں ڈی سیٹ کرے اور متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔