خبرنامہ پاکستان

مجھے موصول ہونےوالےریفرنسزکےمطابق فیصلہ دیا ہے ایازصادق

اسلام آباد :(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے موصول ہونے والے ریفرنسز پر میں نے اپنی عقل کے مطابق فیصلہ دیا ہے‘ جو سوالات اٹھائے گئے ان کی بنیاد پر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ ذاتی نکتہ وضاحت نہیں تھی۔ اس کے باوجود ہم نے آپ کو موقع فراہم کیا۔ انہوں نے قواعد کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عقل کی بنیاد پر فیصلہ دیا۔ جو سوالات اٹھائے گئے تھے اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا گیا ہے جس کا فیصلہ 90 دنوں میں انہوں نے کرنا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے عمران خان کو بھی موقع دیا ہے اور وہ خود اسی لئے چیمبر میں اٹھ کر چلے گئے تاکہ ان کے منہ سے کوئی بات نہ نکل جائے۔