خبرنامہ پاکستان

مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شمار

مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شمار
نیویارک: (ملت آن لائن) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ مختلف الزامات اور عدالت میں زیرسماعت مقدمہ لیگی رہنماء کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔ ترک ناول نگار اسلی اردوگان اور چین کی ابھرتی ہوئی شاعرہ یو زِیہیا بھی دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ مختلف الزامات اور عدالت میں زیرسماعت مقدمہ لیگی رہنماء کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔