خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین کےخلاف نا اہلی کا ریفرنس جمع کرادیا

اسلام آباد: (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرادیا۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کا ریفرنس مسلم لیگ کے ارکان قومی اسمبلی دانیال عزیز، طلال چودھری اور مائزہ حمید کی جانب سے سپیکرچیمبرمیں جمع کرایا گیا ۔ لیگی رہنماو¿ں کی جانب سے جہانگیر ترین کے خلاف ٹیکس معلومات چھپانے اور گوشواروں میں غلط بیانی کی بنیاد پر ریفرنس جمع کرایاگیا ہے ۔ ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی سے جہانگیر ترین کیخلاف آرٹیکل 63 ٹوکے تحت کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔