خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کا ردعمل سامنےآتا رہےگا

سیکریٹری خارجہ:(اے پی پی) سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا. ۔کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز عالمی فورم پر اٹھانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے نیو یارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کےدھمکی آمیزبیانات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔مقبوضہ کشمیرکےمعاملےپرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہمیشہ امن کی خواہش اور کوشش رہی ہے ۔ اعزازچودھری نے کہا کہ بھارت کوچاہیےکہ پاکستان پرالزامات لگانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، امریکا مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں کرداراداکرسکتاہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کےحوالے سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔