خبرنامہ پاکستان

ملتان میں وکلا کا ساتھیوں کی رہائی کیلئے چوتھے روز بھی دھرنا جاری

ملتان(ملت آن لائن)نیو جوڈیشل کمپلیس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کے لئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلکیس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلاء نے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔

چار روز سے جاری دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلاء کی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کردیے جاتے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔

وکلاء نے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔