خبرنامہ پاکستان

ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں: خورشید شاہ

ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی

ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں: خورشید شاہ

فیصل آباد:(ملت آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں، امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں امریکا کی پیداوار ہیں۔ امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔ امریکا میں بھی ایک لابی ہے جو ٹرمپ سے اختلاف کرتی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف سے الحاق کیا ہے۔ ہمیں خارجہ پالیسی میں کسی سے بگاڑ نہیں چاہیئے۔ آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ’آئین اور قانون کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں‘۔ عمران خان کی شادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے استدعا ہے شادی سنبھال کر کریں۔ پیپلز پارٹی ختم نبوت کو سیاست نہیں مذہب کے لیے استعمال کرتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا ضیاالحق نے افغان بارڈر کھول کر ملک میں دہشتگرد پیدا کئے اور پرویز مشرف نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا تحریک عدل چلانا (ن) لیگ کا حق ہے اب دیکھنا ہے اس تحریک کا رزلٹ کیا ہوگا۔ اپوزیش لیڈر نے کہا سینیٹ اور جنرل الیکشن وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا شادی کرنا عمران خان کا حق ہے وہ جتنی مرضی شادیاں کریں۔