خبرنامہ پاکستان

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، سکردو کا پارہ منفی 8 تک گر گیا

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، سکردو کا پارہ منفی 8 تک گر گیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن)ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، سکردو کا پارہ منفی 8 تک گر گیا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات، راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔ گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں 11 ملی میٹر بارش جبکہ 5 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، قلات، گوپس، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 07، پارہ چنار اور استور میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔