خبرنامہ پاکستان

ملک کوکرپٹ مافیا سےآزاد کرانےاورنظام بدلنےکا وقت آ گیا ہے

اسلام آباد: (آئی این پی) تحریک انصاف کی احتساب ریلی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری۔ ملک کوکرپٹ مافیاسے نجات دلانے کا عزم۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان، بزرگ اور خواتین بڑی تعداد میں شریک ہو کر اسے خیبرپختونخوا کی ریلی کی طرح کامیاب بنائیں۔ کپتان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ تحریک احتساب ریلی راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گی جہاں بڑا جلسہ ہوگا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسے کے اختتام پر آزادی کا جشن منایا جائے گا۔