خبرنامہ پاکستان

میری دعاہےنوازشریف جلدرازفاش کردیں، شیخ رشید

لودھراں الیکشن میں شکست

میری دعاہےنوازشریف جلدرازفاش کردیں، شیخ رشید

لاہور:(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے میری دعا ہے نوازشریف جلدرازفاش کردیں، امریکا کے ساتھ کشدیگی کا کوئی خدشہ نہیں، کوئی بغیراجازت آیا تو بچ کر نہیں جائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے نوازشریف جلدرازفاش کردیں، رازفاش کرنے کا آغازضیا الحق دور سے ہوناچاہیے،امریکا کے ساتھ کشدیگی کا کوئی خدشہ نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملکی مفادکے پیش نظرامریکاسےبات کریں، ہم بنانااسٹیٹ نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کی جائے، کوئی بغیراجازت آیاتوبچ کرنہیں جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کاموقف یکساں ہے، اجلاس کےشرکاکی رائے ہے ملک کی سلامتی جان سےعزیزہے، کوئی جذباتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے اور نوازشریف نے پہلے ہی الزام لگا دیا ہے، اب تو کوئی شک نہیں رہا،نوازشریف نے بتا دیا وہ کیا کرنے والے ہیں، نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نے آئندہ انتخابات کو مشکوک اور دھاندلی زدہ قراردیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکاہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف ملک میں انتشارچاہتےہیں اسی لیےایساماحول بنارہےہیں، نوازشریف کومنہ کی کھاناپڑی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔