خبرنامہ پاکستان

ناراض ذوالفقارکھوسہ نےحکو مت مخالف اتحاد کےلیےسرگرمیوں کا آغازکردیا

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے حکو مت مخالف اتحاد کے لیے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ‘(ن) لیگ کے ناراض لوگوں سے سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ ۔جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن کے فی الحال اس لائق نہیں ہے کہ وہ حکومت کوچیلنج کر سکے‘اپوزیشن دھرنوں سے حکومت ہلنے والی نہیں تاہم عوام عمران خان اور طاہر القادری کے موقف کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو 3 ماہ تک سڑکوں پر ٹھہرانا معمولی کام نہیں ‘ ناراض لیگی اراکین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگ دوبارہ دیوار پر چڑھنے والے ہیں جدھر پلہ بھاری ہوا اسی طرف جھک جائیں گے ‘ لوگوں کو میٹرو بس یا اورنج ٹرین نہیں روزگار چاہئے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود امن وامان کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔حکومتی بدعنوانیاں پکڑنے والے سرکاری افسروں کی ٹرانسفر کر دی جاتی ہے ، سوئی گیس اور پٹرولیم میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں ۔