خبرنامہ پاکستان

ناصرجنجوعہ کوجوذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ ان پرضرورپورااتریں گے، امیرمقام

اسلام آباد :(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ نیکٹا اوردہشت گردی کے حوالے سے ناصرجنجوعہ کو جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ ان پر ضرور پورا اتریں گے، وزیرداخلہ کو وزارت کیلئے کام کرنے کا اب زیادہ وقت ملے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ممبران وزیراعظم کی سربراہی میں ایک ٹیم کا حصہ ہیں ۔ نیکٹا اوردہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم نے جو ذمہ داریاں قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کو دی ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے، اختیارات کی تقسیم ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس اگر یہ ذمہ داری نہ ہوتو ان کو اس کے علاوہ وزارت اوردیگر ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے زیادہ وقت ملے گا۔