خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کو کشمیرمیں شہید نہیں صرف مودی کی دوستی نظرآرہی ہے، شیخ رشید

اوکاڑہ (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو کشمیر میں شہید نظر نہیں آرہے ہیں، انکو صرف مودی کی دوستی نظر آرہی ہے، اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں ہی نکال لیں گے، رائیونڈمارچ سے سلطنتِ شریفیہ کے شہزادوں کوابھی سے گھبراہٹ ہونے لگی ہے، ابھی مارچ ہو نا باقی ہے ؟شہزادوں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ انہوں نے بھی کبھی کسی کے گھر اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا ،سلطنتِ شریفیہ کا محل جلسہ گاہ سے پانچ کلو میٹردور ہے پھر بھی اتنی پریشانی کیو ں ہو رہی ہے، عید قرباں گزر گئی ابھی ایک قربانی باقی ہے، اللہ کے حکم سے کسی وقت بھی ممکن ہے کسی کے گھرپر حملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں ہے تو ماڈل ٹاؤن میں انکے گھر اور ایک پارٹی کے سیکٹریٹ پر گولیوں سے چودہ افراد کو جان سے مارنا اورسوافراد کو زخمی کرنا اِس کو جمہو ریت اور شرافت کی سیاست کہتے ہیں ؟،عوام کاپیسہ لوٹ کربیرونِ ملک بھیجنا اور ہر کام میں کمیشن لینا اِسکو شرافت کی سیاست کہتے ہیں ؟اِنکو شرم آنی چاہیے کہ عوام کو دھوکہ دینے میں مصرف ہیں۔وہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ ضلعی صدر چوہدری محمد حفیظ قادری ضلعی امیر مرزا خالد محمود ،ضلعی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر حافظ شعیب حسن اور سینئر صحافی شیخ گلفام علی ،آر یو جے پنجاب کے سیکرٹری جنرل عابد مغل،محمد شفیق بھٹی سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی رپورٹ میں جن کمپنیوں کا ذکر ہے وہ انکی نہیں ہیں؟انہوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے۔ عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں۔ اب پوری قوم نے انکا چہرہ دیکھ لیا ہے سوائے ایک دو اداروں کے اس نے تمام ادارے خرید لیے ہیں تاکہ آئندہ کے الیکشن میں بھرپور کا میابی مل سکے لیکن انشااللہ اسے پہلے ہی یہ ملک چھوڑ کر بھاگنے کی کو شش کر یں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن والے بھا گنے نہیں دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ سلطنتِ شریفیہ نے پہلے گلو بٹ اب مولا جٹ بنے کی کو شش نا کر یں اِس میں نقصان سلطنتِ شریفیہ کا ہو گا ۔