خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل خارج

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل خارج

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت میں خارج کردی جبکہ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا ،فیصلہ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے جاری کیا، جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن نے فیصلہ سنایا، اسلام آبادہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ 3صفحات پر مشتمل ہے، نوازشریف کیخلاف فیصلے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے عدلیہ سےمتعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے، نوازشریف کےتوہین آمیزبیانات مختلف اخبارات میں چھپتےرہے، سپریم کورٹ نےتوہین آمیزبیانات کیخلاف کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ نے نوازشریف کوتوہین آمیزبیانات پرنوٹس نہیں دیا۔ نااہل وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سپریم کورٹ کےکارروائی نہ کرنے پر ڈویژن بینچ بھی اختیار نہیں رکھتا، اپیل کوابتدائی سماعت میں مذکورہ رائےکیساتھ خارج کیاجاتاہے۔ دوسری جانب انٹرا کورٹ اپیل خارج ہونےپردرخواست گزار کاسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست گزارمخدوم نیاز اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نےفیصلے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔ مخدوم نیازانقلابی کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کوبھی نوازشریف کیخلاف کارروائی کااختیارہے، نوازشریف کیخلاف جلد سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرینگے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کے رہنماخرم نواز گنڈا پور اور دیگرنے دی تھیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی کی، آئین یہ حق نہیں دیتا کہ عدالتی احکامات کی توہین کی جائے، ہجوم اکٹھا کرکے عدالتوں سےمتعلق ہرزہ سرائی قابل سزاجرم ہے۔ مخدوم نیاز انقلابی نے استدعا کی کہ مجرمانہ خاموشی پرہائیکورٹ پیمرا کوبھی احکامات جاری کرے۔