خبرنامہ پاکستان

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

نون لیگ اور پیپلز پارٹی

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ملت آن لائن)نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے ابتدائی سماعت کیلئے کل مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کیخلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ تحریک انصاف کے اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ رجسٹرار آفس نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواستگزاروں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اعتراضات کیخلاف درخواستگزاروں نے اپیلیں دائر کی تھی۔