خبرنامہ پاکستان

نیب خیبر پختونخوا نے کیپٹن صفدر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

نیب خیبر پختونخوا نے کیپٹن صفدر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

پشاور(ملت آن لائن)نیب خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے خلاف کرپشن اور خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پر این اے 21 مانسہرہ میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ترقیاتی اسکیموں میں 2 ارب روپے خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبرپختونخوا کو کرپشن شکایات کی تحقیقات کی اجازت بھی دے دی ہے جس کے بعد نیب خیبرپختونخوا نے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کرپشن کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

………………………..

اس کبر کو بھی پڑھیے…ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، نوازشریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نااہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، کیا عدل کا نظام اسے کہتے ہیں، ہر سازش کامقابلہ کروں گا۔ نااہل وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ہرسازش کامقابلہ کرونگا،کیاعدل کانظام اسےکہتےہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، جو بول رہے ہیں، منصف خود نہیں، انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان خود چھپ کر بیٹھ گیا ہے۔ عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا ،نوازشریف ،عمران خان کی شادی کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کا معاملہ ذاتی ہے، عمران خان نے جس تھالی میں کھایااسی میں چھیدکیا، یہ شخص ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگاکر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا۔