خبرنامہ پاکستان

نیب ریفرنسز یکجا کرنیکا معاملہ، نواز شریف کی 16 نومبرفیصلے کیخلاف اپیل مسترد

نیب ریفرنسز یکجا کرنیکا معاملہ

نیب ریفرنسز یکجا کرنیکا معاملہ، نواز شریف کی 16 نومبرفیصلے کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل اعتراض لگا کر مسترد کر دی۔درخواست قابل سماعت نہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت نہیں، 16 نومبر کو نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل خارج کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔ نواز شریف نے چیف جسٹس کے 16 نومبر کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ورکنگ باؤنڈری: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی

راولپنڈی:(ملت آن لائن) ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور آئے روز بے گناہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر تازہ کارروائی کی ہے جس میں بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ظفر وال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم پاکستانی فورسز نے اس اشتعال انگیزی پر بھارتی فورسز کی چوکیوں پر بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔