خبرنامہ پاکستان

نیب میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کیخلاف بینچ تشکیل

اسلام آباد: (اے پی پی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے قومی احتساب بیورو میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے ، سماعت 24 اگست کو ہو گی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خود کرینگے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس فیصل عرب بھی بینچ میں شامل ہونگے ۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نیب میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 24 اگست کو کرے گا ۔